عن علی علیہ السلام:'' قال الصلواة علی النبی وآلہ امحق الخطایا من الماء للناروالسلام علی النبی وآلہ افضل من عتق عشررقاب''.

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :نبی اکرم ۖاور اْن کی آل پرصلوات پڑھنا گناہوں کوپانی کے آگ کوختم کرنے سے زیادہ محوکرتی ہے.

اورحضورۖ اور ان کی آل پرسلام بھیجنا دس غلاموں کے آزادکرنے سے بہترہے.

قال رسول اللّٰہ :''اناعندالمیزان یوم القیامة فمن ثقلت سیئاتہ(علی)حسناتہ جئت بالصلوة علیّ حتی اثقل بھاحسناتہ.

حضور ۖ نے فرمایا:'' قیامت کے دن میں میزان کے پاس ہوںگا توجس کے گناہ اس کی نیکیوں سے بھاری ہونگے(تو)میں درود کوجواس نے مجھ پرپڑھاتھا لائوں گا اس کے ذریعے اس کی نیکیاں بھاری ہوجائیں گی''.

عن ابی عبداللّٰہ:'' قال وجدت فی بعض الکتب من صلّی علی محمد وآل محمد کتب اللّٰہ لہ ما ئة حسنة ومن قال صل اللہ علی محمد واھل بیتہ کتب اللّٰہ لہ الف حسنة''.

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:'' میں نے بعض کتب میں پایاہے کہ جوشخص حضرت محمد ۖ اور ان کی آل پرصلوات پڑھےخدا اس کے لئے سونیکیاں لکھتاہے.اورجوشخص یوں پڑھے صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأھلِ بَیْتِہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہزارنیکیاں لکھتاہے''.

نوٹ:جس شخص کے کلام کے آخر میں حضرت محمدۖ اورحضرت علی علیہ السلام پردرودہو وہ جنت میں جائے گا.

حدیث کے الفاظ یہ ہیں قال رسول اللہ:'' ۖ من کان آخر کلامہ الصلوة علی وعلی علی دخل الجنة''.

قال رسول اللہۖ :''من صلی علیّ مرة صلی اللّٰہ علیہ عشراًومن صلی علیّ عشراًصلی اللّٰہ علیہ مائة مرة ومن صلی علیّ مائة مرة صلی اللّٰہ علیہ الف مرّة ومن صلی اللّٰہ علیہ الف مرة لایعذبہ اللّٰہ فی النارابدا''.

ترجمہ:رسول خداۖ نے فرمایا:'' جوشخص مجھ پرایک مرتبہ صلوات پڑھےخدا اس پردس مرتبہ صلوات پڑھتاہے(یعنی رحمت بھیجتاہے)اورجومجھ پردس مرتبہ صلوات پڑھےخدااس پر سومرتبہ صلوات پڑھتاہے اورجومجھ پرسو مرتبہ صلوات پڑھےخدااس پرہزارمرتبہ صلوات پڑھتاہے اورجس پرخدا ہزارمرتبہ صلوات بھیجے تواس کوخداتعالیٰ ہمیشہ جہنم میں عذاب نہیں کرے گا''.

نوٹ:خداکے درودبھیجنے کامطلب رحمت کونازل کرناہے.

مؤمنین کے درودبھیجنے کامطلب خداسے طلب رحمت ہے.

ایک روایت میں ہے کہ

راوی امام صادق علیہ السلام سے سوال کرتاہے کہ کس طرح ہم محمدوآل محمدپرصلوات بھیجیں توآپ نے فرمایا: ''صلواتُ اللّٰہِ وَصَلَواتُ مَلَائِکَتِہِ وَاَنْبِیَائِہِ وَ رُسُلِہِ وَجَمِیْعِ خَلْقِہِ عَلیٰ محمدٍ وآلِ محمدٍ والسلامُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ''.

توپھرراوی سوال کرتاہے جوشخص اس طرح نبی اکرمۖ پرصلوات بھیجے تواس کاکتناثواب ہے.

توامام نے فرمایا:گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتاہے جیسے ماں نے اسے ابھی جناہے.

مراد یہ کہ خداوندمتعال اس کے سب گناہ بخش دیتاہے.اورپھراسے گناہ نہیں کرناچاہیے.

جب انبیاء میں سے دوسرے کسی نبی کانام لیاجائے توپھرصلوات کاطریقہ یہ ہے کہ پہلے محمدوآل محمدعلیہم السلام پرصلوات پڑھی جائے اورپھرانبیاء پر.

عن معاویة بن عمار قال ذکرت عندأبی عبداللّٰہ الصادق علیہ السلام بعض الانبیاء فصلیت علیہ فقال اذاذکراحدمن الانبیاء فابداء بالصلوة علی محمدوآلہ ثم علیہ صلی اللہ علی محمدوآلہ وعلی جمیع الانبیائ.

معاویہ بن عمار کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق علیہ السلام کے سامنے ایک نبی کاذکرکیاتومیں نے ان پردرود پڑھاتوامام علیہ السلام نے فرمایا جب انبیاءمیں سے کسی کاذکرکیاجائے توپہلے محمدوآل محمدپردرود پڑھیے پھران پر.

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه