کتب اربعة
ہمارے مذہب میں حدیث کی چارکتابیں معروف ہیں جن کوکتب اربعہ کہاجاتاہے.
١۔اصول کافی،روضہ کافی،فروع کافی، ان کوالکافی کہاجاتاہے .یہ محمدبن یعقوب کلینی کی تالیف ہے جس کوانہوں نے بیس سال کی مدت میں تالیف فرمایاتھا: اس کتاب کے٣٢٦باب ہیں .الکافی میں مجموعاً١٦١٢١احادیث پائی جاتی ہیں.محدث کلینی کی رحلت٣٢٨یا٣٢٩میں ہوئی تھی.
٢۔من لایحضرہ الفقیہ.یہ کتاب محدث جلیل القدر شیخ محمدبن علی بن حسین بن موسی بن بابویہ قمی کی ہے جوکہ ٣٨١ کے متوفیٰ ہیں.اس کتاب میں ٥٩٦٣ احادیث اور٤٤٦ابواب پائے جاتے ہیں.٣٩١٣ احادیث مسند ہیں اور٢٠٥٠ احادیث مرسل ہیں.
٣،٤:۔تہذیب الاحکام اورالاستبصار:یہ دونوں کتابیں شیخ الطائفة ابوجعفر محمدبن حسن طوسی متوفیٰ٤٦٠ کی ہیں.
تہذیب الاحکام ان کے استاد شیخ مفید کی کتاب المقنعہ کی شرح میں ہے.
محدث بحرانی نے فرمایا ہے کہ میں نے تھذیب کے ابواب کوشمارکیاہے جوکہ ٩٣باب ہیں اور اس میں ١٢٥٩٠احادیث ہیں .
استبصار کے٩١٥ابواب ہیں او ٥٥٣١احادیث ہیں.
مخفی نہ رہے کہ متاخرین کی کتب احادیث میں محدث جلیل القدر علامہ باقرمجلسی کی کتاب بحارالانوار جوکہ ١١٠جلدوں پرمشتمل ہے اورمحدث حرعاملی کی کتاب وسائل الشیعہ جوکہ بیس جلدوں اورنئی چاپ تیس جلدوں پرمشتمل ہے. اور محدث نوری کی کتاب مستدرک الوسائل١٨جلدوں پرمشتمل ہے معروف ہیں.