باب سوم

تحمل حدیث اور اس کے نقل کے طرق کے بیان میں

تحمل حدیث کی اہلیت میں تمیز شرط ہے اگرحدیث کوسماع کے ساتھ تحمل کیاہو .

تمیزسے مرادیہ ہے کہ حدیث اورغیرحدیث کے درمیان فرق کوجانتاہو.

اسلام اوربلوغ معتبر نہیں ہے لوگوں نے صحابہ کی ایک جماعت عبداللہ بن عباس وغیرہ جنھوں نے بلوغ سے پہلے روایت بیان کی ہے کوقبول کیاہے.

اگرکوئی شخص کفرکی حالت میں روایت کوسنتا ہے پھر اسلام لانے کے بعد بیان کرے تو اس کاکفر کی حالت میں تحمل روایت صحیح ہے.

مروی عنہ کے بارے میں بھی شرط نہیں ہے کہ وہ راوی سے سن یارتبے کے حوالے سے بڑاہو.

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه