چند دیگر اصطلاحات:

المطروح:وہ ہے جو دلیل قطعی کے مخالف ہو اورتاویل کو قبول نہ رکھتی ہو .

المتروک:وہ ہے جس کو متہم بالکذب روایت کرے، حدیث کی پہچان صرف اسی کے حوالے سے ہواور وہ حدیث قواعد معلومہ کے مخالف .

المشکل :وہ ہے جو مشکل اورپیچیدہ الفاظ اورمطالب پر مشتمل ہو جن کو سوائے ماہرین اورعارفین کے کوئی نہ سمجھ سکتا ہو.

نوٹ:مشکل احادیث کے بارے میں شیعہ علماء سے سید عبد اللہ شبر نے مصباح الانوار فی حل مشکلات الاخبار کو تالیف فرمایا ہےاور ان سے پہلے آقای نراقی نے مشکلات العلوم کو تحریر کیاتھا.

اوراہل سنت س طحاوہ ، ابن عبد البر وغیرہ نے کتب لکھی ہیں .

الظاہر:وہ ہے جو معنی پر ظنی حوالے سے رجحان کے ساتھ دلالت کرے لیکن اس میں غیر کا احتمال بھی پایا جائے.(۱)

الموؤلوہ ہے جس سےظاہری معنی کے غیر کاارادہ کیا جائے ۔(۲)

المجمل:جس کی مقصود پر دلالت ظاہر نہ ہو.

المبین:جس کی دلالت ظاہر اورواضح ہو.(۳)

ناسخ ومنسوخ:جس طرح قراان مجید میں نسخ پایاجاتا ہے اسی طرح احادیث میں بھی نسخ پایاجاتا ہے لیکن احادیث میں نسخ صرف ، نبوی ۖ احادیث میں ہے ان کے بعد نسخ نہیں ہے حدیث ناسخ اسے کہتے ہیں جو سابق حکم شرعی کے رفع پر دلالت کرے.(۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱) مقابس الہدایة فی علم الدرایة تالیف شیخ عبد اللہ مامقانی متوفی ١٣٥١ھ ج١ص٣١٦.

(۲) اصول استنباط.

(۳) مقابس الہدایة فی علم الدرایة تالیف شیخ عبد اللہ مامقانی متوفی ١٣٥١ھ ج١ص٣١٨.

(۴) حوالہ بالا ج١، ص٢٧٥.٢٧٦.یہ سطور اس دن لکھ رہا ہوں جس دن راقم الحروف کی والدہ گرامی کو دفن کیا گیا یعنی٢٦ شعبان ١٤٢٨ ھ بمطابق ٩۔٢٠٠٧٩ء

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه